فلم انڈسٹری کی بحالی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے‘سید نور

ہفتہ 3 مئی 2014 00:01

فلم انڈسٹری کی بحالی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے‘سید نور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ انڈسٹری کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں رائٹرز سمیت ہر شعبے میں پروفیشنلز کی شدید کمی ہے کیونکہ ہمارے ہاں معیاری فلمیں نہیں بن رہیں۔ جب یہاں پر پروڈکشن ہوگی اور اس پروڈکشن کیلئے معیار کا ہونا ضروری ہے جوکہ جدید مشینری کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلمیں اور ہدایتکار آج بھی پرانے کیم۴روں پر فلم کی عکسبندی کرتے ہیں اور یہاں پر لیب نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں