پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے کوچ محسن حسن خان نے بھی درخواست دیدی

ہفتہ 3 مئی 2014 22:12

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے کوچ محسن حسن خان نے بھی درخواست دیدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے کوچ محسن حسن خان نے بھی درخواست دیدی ۔سابق کوچ محسن حسن خان نے ہفتہ کے روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

وہ 2010 ء اور 2011 ء میں قومی ٹیم کیلئے کوچنگ کیلئے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔محسن خان کی کوچنگ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دی تھی۔محسن خان سے قبل وقار یونس بھی کوچنگ کیلئے اپنی درخواستیں پی سی بی کو بھجواچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں