مسلم لیگ (ق) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کل پنجاب کے 12اضلاع میں ریلیاں نکالے گی ۔ اپ ڈیٹ

ہفتہ 3 مئی 2014 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ( اتوار) پنجاب کے 12اضلاع میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔اس سلسلہ میں جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور میں دوپہر ایک بجے سینیٹر کامل علی آغا اور میاں محمد منیر کی زیر قیادت مسلم لیگ ہاؤس سے ریلی نکالی جائے گی اور پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔

راولپنڈی میں سابق صوبائی وزیر قانون و سینئر نائب صدر پنجاب محمد بشارت راجہ کی قیادت میں صبح 11 بجے پریس کلب راولپنڈی کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں سابق قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب چوہدری ظہیرالدین خاں کی زیر قیادت شام4بجے ہلال احمر کے دفتر کے سامنے سے ریلی نکالی جائے گی جو ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

گجرات میں صبح11بجے سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین اور سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کی زیرقیادت ظہورالٰہی پیلس سے ریلی نکالی جائے گی جو کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ جہلم میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم چوہدری فرخ الطاف کی زیر قیادت ضلعی پریس کلب کے سامنے صبح 11.30 بجے مظاہر ہ کیا جائے گا۔ سرگودھا میں صبح 10 بجے سابق صوبائی وزیر ایم پی اے عامر سلطان چیمہ کی زیر قیادت جناح ہال کمپنی باغ سے ریلی نکالی جائے گی جو ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔

گوجرانوالہ میں ضلعی صدرچوہدری ظفراللہ چیمہ ،سابق صوبائی وزیر سہیل ظفر چیمہ اور سابق ایم پی اے ناصر چیمہ کی زیر قیادت صبح 11بجے ریلی نکالی جائے گی جو پریس کلب سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔ شیخوپورہ میں صبح 9.30بجے سابق ایم این اے خرم منور منج کی زیر قیادت ریلی نکالی جائے گی جو منج ہاؤس سے شروع ہوکر ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔ بہاولپور میں صبح9.30بجے ایم این اے طارق بشیر چیمہ کی زیر قیادت ریلی چیمہ ہاؤس سے شروع ہوکر چوک فوارہ پر اختتام پذیر ہوگی۔ ملتان میں صبح10بجے چوک نواں شہر سے ضلعی پریس کلب تک ضلعی صدر مشتاق احمد انصاری کی زیر قیادت ریلی نکالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں