واسا نے مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ کا نظام لانے کا فیصلہ کر لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کو لندن سے وطن واپسی پر بریفنگ اور منظوری کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائیگا

جمعہ 2 مئی 2014 21:57

واسا نے مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ کا نظام لانے کا فیصلہ کر لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کو لندن سے وطن واپسی پر بریفنگ اور منظوری کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائیگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) واسا نے مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ کا نظام لانے کا فیصلہ کر لیا ،واسا افسران وزیر اعلیٰ پنجاب کو لندن سے وطن واپسی پر بریفنگ دیں گے اور منظوری کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائیگا ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل شاہدرہ میں کھلے مین ہولز میں گر کر ایک بچہ اور بچی جاں بحق ہو گئے تھے جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے سختی سے نوٹس لیا تھا ۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئے تھی کہ گٹر کے ڈھکن چوری ہو گئے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔ واسا حکام نے ہلاکت کی تحقیقات کی روشی میں مین ہولز کے ڈھکنوں کی ٹریکنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز ایم ڈیز واسا لاہور اور فیصل آباد نے یوفون پنجاب کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں 2لاکھ 70ہزار سیمیں فراہم کرنے کے معاملات طے پا گئے ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت لاہور میں 2لاکھ مین ہولز میں سمیں نصب کی جائیں گی جبکہ فیصل آباد میں 70ہزار سموں کے ذریعے ٹریکنگ کی جائے گی ۔

مذکورہ منصوبے پرتقریباً 2ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس سے مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ اس کے علاوہ ٹریکنگ سے میں ہولز میں پانی کی سطح کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا ۔ واسا حکام وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو لندن سے وطن واپسی پر منصوبے پر بریفنگ دیں گے اور منظوری کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں