لاہورمیں پنشن کیلئے لمبی قطار میں کھڑے ریٹائرڈ ملازم کو پیسے کی جگہ موت مل گئی

جمعہ 2 مئی 2014 19:51

لاہورمیں پنشن کیلئے لمبی قطار میں کھڑے ریٹائرڈ ملازم کو پیسے کی جگہ موت مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) بڑھاپے کا سہارا پینشن لینے کے لیے جانےوالے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کو پیسے تو نہ ملے البتہ موت مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم مقصود احمد جب پینشن لینے بینک پہنچے تو رش کے باعث انہیں قطار میں کھڑا ہونا پڑا جہاں شدید گرمی کے باعث وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقصود احمد رائے ونڈ کے نواحی گاؤں راجہ جنگ کا رہائشی تھے۔اس موقع پر موجودریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کے لیے کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے جبکہ شدید گرمی میں بیٹھنے اور سائے سمیت ٹھنڈے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی بھر ملک وقوم کی خدمت کرنےوالے ملازمین پر بڑھاپے میں ظلم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں