وزیر اعظم بزنس لون سکیم سے سود کے خاتمے کیلئے وفاقی شرعی عدالت میں درخواست دائر

جمعہ 2 مئی 2014 18:08

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء)وزیر اعظم بزنس لون سکیم سے سود کے خاتمے کیلئے وفاقی شرعی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔تحریک انقلاب کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں دائر میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریعت میں سود کو حرام قرار دیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان بھی اپنے فیصلوں میں سود کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے حکومت کو سود سے پاک نظام قائم کرنے کے احکامات صادر کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

شرعی اور عدالتی حکم کے باوجود نہ تو ملک میں سود سے پاک نظام متعارف کرایا گیا اور نہ ہی نوجوانوں کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر شروع کی گئی بزنس لون سکیم سود سے پاک رکھی گئی۔عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم کی قرضہ سکیم کو سود سے پاک کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں