لیسکو نے تین لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایم پی اے ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی ، ..
تازہ ترین : 1
لیسکو نے تین لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایم پی اے ہاسٹل کی بجلی ..

لیسکو نے تین لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایم پی اے ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی ، ایف آئی اے کے اہلکاروں نے 17لاکھ کے واجبات کے باوجود کنکشن منقطع کرنے سے روکدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تین لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایم پی اے ہاسٹل کی بجلی منقطع کر دی ، ایف آئی اے کے اہلکاروں نے 17لاکھ روپے کے واجبات کے باوجود کنکشن منقطع کرنے سے روکدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین اسمبلی کے ہاسٹل کے ذمے تین لاکھ روپے کا بل واجب الادا تھا جو بار بار کے نوٹسز کے باوجود جمع نہ کرایا گیا جس پر گزشتہ روز عمارت کا کنکشن منقطع کر دیا گیا ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لیسکو اہلکاروں نے 17لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے لئے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کا کنکشن منقطع کرنا چاہا لیکن اہلکاروں نے انہیں روکدیا ۔

وقت اشاعت : 01/05/2014 - 21:41:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں