جواد احمد نے برابری کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
تازہ ترین : 1
جواد احمد نے برابری کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

جواد احمد نے برابری کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء)معروف گلوکار جواد احمد نے "برابری" کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ ایوان اقبال لاہور میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گلوکار جواد احمد نے کہا کہ مزدور ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ "برابری " کے نام سے سیاسی جماعت قائم کر دی۔ اس سے اب مزدور، طلبہ انجئینرز ملک میں حکمرانی کریں گئے۔ تقریب سے دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کے ساتھ ہونیوالی زیادتی اور نااانصافیوں کاسلسلہ بند ہونا چاہیے مزدور کی اجرت اتنی ہونی چاہیے کہ وہ بہتر طریقہ سے زندگی بسر کر سکے۔

وقت اشاعت : 01/05/2014 - 20:56:39

اپنی رائے کا اظہار کریں