یوسف رضا گیلانی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل
تازہ ترین : 1
یوسف رضا گیلانی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

یوسف رضا گیلانی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انھیں استپال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو شدید گرمی کے باعث ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث انھیں فوری طور پر جیل روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کے میڈیکل ٹیسٹ لے رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کے پرسنل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/05/2014 - 15:27:04

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • Mehbob Alam کی رائے : 01/05/2014 - 21:29:22

    Urdu point bahot he acha news edara hai plz ap ye bataen k urdu point main as a agriculture reporter k liye kitni taleem mangi jati hai?

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں