عمران خان ”دھاندلی بخار“ کے دائمی مریض ہیں‘وزیر قانون پنجاب،عام انتخابات میں شکست کے بعد عمران خان کا سہانا سپنا ٹوٹ گیا‘ اب الیکشن سے گھبراتے ہیں،عمران خان کو طاہرالقادری کی شاگردی مبارک ہو‘ اصغر خان بننے کا عمل تیزی سے طے کر لیا‘ رانا ثنا اللہ

بدھ 30 اپریل 2014 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ”دھاندلی بخار“ کے دائمی مریض ہیں۔ ضمنی انتخابات میں پے درپے شکستوں کے بعد اب الیکشن کے نام سے بھی گھبراتے ہیں۔ اپوزیشن رہنما خاطر جمع رکھیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ عام انتخابات میں شکست سے عمران خان کا سہانا سپنا ٹوٹ گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت مزدور دوست ہے اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو طاہرالقادری کی شاگردی مبارک۔ ان کے پاس طالبان کی نمائندگی کے بعد طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ مولانا کی صحبت میں رہ کر عمران خان نے اصغر خان بننے کا عمل بہت تیزی سے طے کر لیا ہے۔ اب 11 مئی کے بعد عمران خان طاہر القادری کے ساتھ کینیڈا میں مستقل سکونت اختیار کر لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں