پی سی بی نے تحریک انصاف کو کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت دیدی

بدھ 30 اپریل 2014 11:45

پی سی بی نے تحریک انصاف کو کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت دیدی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان تحریک انساف کو این او سی جاری کردی گئی ٹورنامنٹ کا نام لو پاکستان پیس کرکٹ ٹورنامنٹ2014ہے۔امکان ہے ٹورنامنٹ تین سے18مئی کے درمیان ہوگا۔ٹورنامنٹ کر اچی ،لاہور،پشاور سمیت ملک کے پانچ شہروں میں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں