لوڈشیڈنگ کے معاملے پر امتیازی سلوک برداشت نہیں: بلاول بھٹو

منگل 29 اپریل 2014 21:29

لوڈشیڈنگ کے معاملے پر امتیازی سلوک برداشت نہیں: بلاول بھٹو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پی پی کے شہیدوں کو ووٹ دینے پر سندھ کے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں سندھ کے عوام سے امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سندھ کے کئی چھوٹے چھوٹے قصبوں میں سٹریٹ لائیٹس کے بھاری بل بھجوائے گئے ہیں۔ سندھ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی کے شہدا کو ووٹ دینے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں