جہاں فاصلے ہوں وہاں درست فیصلے نہیں ہوتے، پاکستان کی سا لمیت اوروحدت پرسیاست نہیں ہوسکتی ‘کامران مائیکل،شرپسندوں کی سرکوبی کیلئے دفاعی اداروں کی بھرپورحمایت کی جائے گی ‘ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ

منگل 29 اپریل 2014 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ جہاں فاصلے ہوں وہاں درست فیصلے نہیں ہوتے، ایک قومی ایجنڈے کے بغیرہم چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتے ، پاکستان کی سا لمیت اوروحدت پرسیاست نہیں ہوسکتی۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے کہا کہ ریاست ،سیاست اورجمہوریت کوایک دوسرے سے جدانہیں کیا جاسکتا ۔

جہاں تک دفاع وطن کاتعلق ہے اس ضمن میں منتخب اورحساس اداروں کے درمیان کوئی دراڑ نہیں ۔مسلم لیگ مادروطن کی فاؤنڈرجماعت ہے ،اس کی قیادت سے زیادہ کوئی محب وطن اورنظریہ پاکستان کاحامی نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلے دوررس اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

منتخب حکومت اپنے دفاعی اداروں کی پشت پرکھڑی ہے ۔

کامران مائیکل نے کہاکہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف انتہائی سخت ایکشن لیا جائے گا۔شرپسندوں کی سرکوبی کیلئے دفاعی اداروں کی بھرپورحمایت کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کسی سطح پربھی اختلافات کاوجودنہیں ہے ،ایسا تاثردینے والے دوست نہیں دشمن ہیں۔قومی سلامتی کے اجلا س میں وزیراعظم میاں نوازشریف کے عزم واستقلال سے افواہ سازفیکٹری بندہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوپرامن،محفوظ اورمعاشی سرگرمیوں کامرکز بنانا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں