پنجاب میں تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

منگل 29 اپریل 2014 13:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے،برطانوی ترقیاتی ادارے ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا انقلابی پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور اب ڈیفڈ کے سا تھ ہیلتھ کئیر پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا بہت بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ کے حوالے سے برطانیہ نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔میاں عرفان دولتانہ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے چند برس میں ایک لاکھ 40ہزار اساتذہ صرف میرٹ پر بھرتی کئے ہیں جبکہ 40ہزار نوجوانوں کو ڈیفڈ کے تعاون سے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہنر مند بنایا گیاہے۔ برطا نیہ نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے خواہاں رہا ہے ۔برطانیہ کا پاکستان اور پنجاب کے ساتھ تعاون کا عندیہ قابل تحسین ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں