اگلے ماہ مئی میں توانائی سیکٹر کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے، توانائی بحران کا خاتمہ ہو جائیگا ‘ راشدی یعقوب شیخ

منگل 29 اپریل 2014 13:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی کے بحران اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے موثر اور ٹھوس اقدمات کر رہی ہے۔

انشاء اللہ ملک و قوم کو مسائل سے جلد نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی بصیرت سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک سے توانائی بحران اور انتہاپسندی کے ناسور کا خاتمہ کئے بغیر ترقی و خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ مئی میں توانائی سیکٹر کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ حکومت کے درست اقدامات کے باعث معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کی ترقی کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں