کترینہ کیف کا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار
تازہ ترین : 1
کترینہ کیف کا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

کترینہ کیف کا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہے لیکن کترینہ کیف کا معاملہ الٹ ہے جنہوں نے نئی فلم ''رئیس'' میں کنگ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کترینہ کیف اور کنگ خان کی آخری فلم "جب تک ہے جان " تھی جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا۔

فلم کے خوبصورت گانوں نے کترینہ اور کنگ خان کی جوڑی کو بے حد مقبولیت بخشی۔ کنگ خان کے ساتھ پھر سے کام کرنا بالی وڈ کی کسی بھی اداکارہ کیلئے اعزاز سے کم نہیں لیکن کترینہ کیف کا مزاج ان دنوں کافی بلندیوں پر پہنچا ہوا ہے۔ انہوں نے نئی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بالی وڈ کی تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/04/2014 - 11:50:51

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں