پی سی بی کی طرف سے عبوری کمیٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹر ا کورٹ اپیل دائر

پیر 28 اپریل 2014 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے عبوری کمیٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹر ا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کے لئے عبوری کمیٹی تشکیل دی تھے لیکن اسے انتخابات سے قبل ہی ختم کر دیا گیا جوکہ خلاف قانون تھا ۔

اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے بورڈ کے اقدام کو درست قرا ر دیتے ہوئے کمیٹی کو تحلیل کرنے کو بورڈ کا انتظامیہ معاملہ قرار دیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ معزز ڈویژن بنچ نے دلائل سننے کے بعد پی سی بی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں