2014ء کا پہلا مکمل سورج گرہن کل ہوگا

پیر 28 اپریل 2014 16:28

2014ء کا پہلا مکمل سورج گرہن کل  ہوگا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء)2014ء کا پہلا مکمل سورج گرہن ( منگل ) کو ہوگا جو پاکستان میں صبح 8بجکر 53منٹ پر جزوی اور 11بجکر 3منٹ پر مکمل دیکھا جا سکے گا ۔ سورج گرہن دوپہر ایک بجکر 15منٹ پر ختم ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس کا دورانیہ 4گھنٹے اور 22منٹ ہوگا۔ سورج گرہن براعظم آسٹریلیا ،انڈونیشیاء اور ملائیشیاء سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا جبکہ ایشیاء ،براعظم یورپ ، افریقہ اور امریکہ سمیت کئی دوسرے ممالک میں نظر نہیں آئے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں