جیل میں بند قیدی نے سینئر اداکار محمود خان کا 20ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا ..
تازہ ترین : 1
جیل میں بند قیدی نے سینئر اداکار محمود خان کا 20ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ..

جیل میں بند قیدی نے سینئر اداکار محمود خان کا 20ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) اڈیالہ جیل میں بند قیدی امتیاز علی ناجی کھوکھر نے سینئر اداکار محمود خان کا 20ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ امتیاز علی کھوکھر اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔ سینئر اداکار محمود خان کی قسم پرسی کی خبریں سننے کے بعد انہوں نے محمود خان کیلئے بیس ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے پہلے وظیفے کا چیک محمود خان کو دیدیا ہے ۔

”خبر رساں ادارے“ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار محمود خان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں ہے کہ یہ خدا پرست کون ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی خدا نے میرے لیے مدد کا کوئی سبب پیدا کیا ہے ۔ میں اپنے بھائی کا شکر گزار ہوں جس نے جیل میں رہ کر بھی میرا خیال رکھا ہے ۔ محمود خان نے مزید کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا بھی انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ جیسے ناچیز پر مہربانی کرتے ہوئے وظیفہ جاری کیا ۔پنجاب حکومت فنکاروں کا ہر طرح سے خیال رکھتی ہے اور پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد وہ بھی متحرک ہو چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اب کوئی بھی فنکار فاقہ کشی پر مجبور نہیں ہو گا ۔

وقت اشاعت : 28/04/2014 - 15:02:27

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • سعید کی رائے : 28/04/2014 - 21:42:57

    اس قسم کی خدا پرستی سمجھ سے بالاتر ہے۔ محترم تاجی کھوکھر صاحب راولپنڈی اسلام آباد کے قبضہ مافیا کے سرغنہ ہیں اور سینکڑوں مفروروں کے سرپرست۔ دریائے سوان کے کنارے پر واقع فارم ہائوس حضرت نے اس نیک مقصد کے لیے وقف فرما رکھا ہے۔ دوسری جانب بیچارے محمود خان کے لیے وظیفہ بھی مقرر فرما دیا ہے اور نوائے وقت کو نظریہ پاکستان کے دفاع اور فروغ کے لیے اشتہار بھی باقاعدگی سے عنایت فرماتے ہیں۔ اللہ ہی جانے کون بشر ہے!

    اس رائے کا جواب دیں
  • REHMATTULLAH Says : 28/04/2014 - 19:26:07

    sir main ap ka namaid abana chata hun please aik moqa dain

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں