کرکٹ کی گورننگ باڈی کی چیئرمین شپ کسی غیر جانبدار شخص کو سونپی جائے ، احسان مانی ..
تازہ ترین : 1

کرکٹ کی گورننگ باڈی کی چیئرمین شپ کسی غیر جانبدار شخص کو سونپی جائے ، احسان مانی کا مطالبہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے مطالبہ کیا ہے کہ کرکٹ کی گورننگ باڈی کی چیئرمین شپ کسی غیر جانبدار شخص کو سونپی جائے۔ ایک انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کا صدر کوئی ایسا شخص ہونا چاہیے جو کسی بورڈ کے ساتھ منسلک نہ ہو تاہم وہ کرکٹ اور کرکٹ کے امور کو بہتر انداز میں سمجھتا ہو۔ اس سلسلے میں آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم جان ہارورڈ اور برطانیہ کے وزیراعظم جان میجر یا ان جیسے رتبے کا شخص ہوسکتا ہے جو غیر جانبدار ہو اور ان کی شخصیت غیر متنازع ہو۔ جان میجر سرے کاؤنٹی کلب سے وابستہ رہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/04/2014 - 15:02:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں