اداکارہ سارہ لورین ایک اور بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونگی،کبھی یہ نہیں کہا کہ بالی ووڈ میں کام نہیں کرونگی، بلکہ میں تو اائندہ ماہ بھارت جاؤں گی،شیڈول فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لونگی ، سارہ لوین

اتوار 27 اپریل 2014 23:00

اداکارہ سارہ لورین ایک اور بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونگی،کبھی یہ نہیں کہا کہ بالی ووڈ میں کام نہیں کرونگی، بلکہ میں تو اائندہ ماہ بھارت جاؤں گی،شیڈول فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لونگی ، سارہ لوین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین ایک اور بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے لیے وہ مئی کے پہلے ہفتے میں بھارت روانہ ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق سارہ لورین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بالی ووڈ میں کام نہیں کرونگی، بلکہ میں تو اائندہ ماہ بھارت جاؤں گی جہاں فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے علاوہ دیگر پروجیکٹس کے حوالے سے دیگر بھارتی فلم سازوں سے میری ملاقاتیں متوقع ہیں، میری کوشش ہے کہ میں بھارت میں زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کر کے اپنے ملک کا نام روشن کروں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں