موسم گرما کی شدت میں اضافہ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث یو پی ایس اور چارجنگ بیٹریوں کی مانگ بڑھ گئی،گزشتہ سال کی نسبت امسال قیمتوں میں30سے 40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ‘ سروے

اتوار 27 اپریل 2014 21:54

موسم گرما کی شدت میں اضافہ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث یو پی ایس اور چارجنگ بیٹریوں کی مانگ بڑھ گئی،گزشتہ سال کی نسبت امسال قیمتوں میں30سے 40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ‘ سروے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) موسم گرما کی شدت میں اضافہ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث یو پی ایس اور چارجنگ بیٹریوں کی مانگ بڑھ گئی،گزشتہ سال کی نسبت امسال قیمتوں میں30سے 40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور بد ترین لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لئے گھروں میں یوپی ایس لگوانا شروع کر دئیے ہیں اور اس سلسلہ میں مارکیٹوں میں یو پی ایس کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

مارکیٹ سروے کے مختلف صلاحیت کے حامل یوپی ایس کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت امسال 30سے 40فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں چائنہ کے یو پی ایس بھی دستیاب ہیں ۔دوسری طرف یو پی ایس کی چارجنگ کے لئے بیٹریوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے جسکی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں