سنی اتحاد کونسل نے حکومت کی طرف سے عر س حضرت امام بری پر پانچ سالہ پابندی توڑ دی
تازہ ترین : 1
سنی اتحاد کونسل نے حکومت کی طرف سے عر س حضرت امام بری پر پانچ سالہ پابندی ..

سنی اتحاد کونسل نے حکومت کی طرف سے عر س حضرت امام بری پر پانچ سالہ پابندی توڑ دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) سنی اتحاد کونسل نے عُرس حضرت امام بری رحمة الله علیہ پر عائد پانچ سالہ حکومتی پابندی کو توڑ دیا، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل کے سینکڑوں کارکنان اور علماء و مشائخ نے عُرس حضرت امام بری پر عائد حکومتی پابندی کو توڑتے ہوئے دربار کے احاطہ میں عُرس کی تقریب منعقد کی۔

ترجمان کے بیان کے مطابق اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ دین کے عُرسوں پر پابندی ناقابل برداشت ہے۔ حکومت دہشت گردی کی آڑ میں عُرسوں پر پابندی لگا کر دہشت گردوں کو خوش کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے ذریعے مزاراتِ اولیاء کی رونقیں کم نہیں کی جا سکتیں۔ طالبانی سوچوں کے توڑ کے لیے صوفیاء کی فکر کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ صوفیاء نے انسانیت سے محبت کا درس دیا۔ پاکستان کو سیکولرازم نہیں صوفی ازم کی ضرورت ہے۔ صوفیاء کی تعلیمات کو اپنانا اور پھیلانا ہو گا۔ اس موقع پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی اور دوسرے علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔

وقت اشاعت : 27/04/2014 - 19:57:05

اپنی رائے کا اظہار کریں