وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا حالیہ برسوں میں پاک چین دوستی مستحکم بنانے میں نمایاں کردار رہا ہے‘چینی سفیر

اتوار 27 اپریل 2014 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) چین کے سفیر سان ویڈانگ نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے مثبت کردار اورخدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے حالیہ برسوں میں پاک چین دوستی کو مستحکم بنانے میں نمایاں کردار ادا کیاہے اوراس ضمن میں ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

چین کی قیادت بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی محنت اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے وزیر اعلیٰ کو شیر کے کرسٹل ماڈل کا سوونیئر تحفے کے طور پر پیش کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ سوونیئر کی طرح پاکستان اقتصادی ترقی کے شعبے میں ایشین ٹائیگر بنے گا۔ انہوں نے اس مو قع پر وزیراعلیٰ سے کہاکہ وہ اس ماڈل کو اپنے آفس ٹیبل پر سجائیں جو انہیں پاک چین دوستی کی یا د دلاتا رہے گا اور اس عزم کو قائم رکھے گا کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر دنیا کے لئے ایک مثال بنے گا۔ وزیراعلیٰ نے گرمجوشی سے مصافحہ سے کرتے ہوئے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں