وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزارت پانی و بجلی کا اہم اجلاس (کل) متوقع

اتوار 27 اپریل 2014 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزارت پانی و بجلی کا اہم اجلاس (کل) پیر کو متوقع ہے ، اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ ، لائن لاسز ، ریکوری اوراصلاحات کے امور زیر بحث آئینگے جسکے بعد اہم فیصلے کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کل متوقع اجلاس میں وزارت پانی وبجلی کے ذمہ داران ، سرکاری افسران کے علاوہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے نا دہندگان سے وصولی کیلئے جاری احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا جسکے پیش نظر بعض افسران کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔اجلاس میں لائن لاسز اور اصلاحات کے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں