وزیر اعلی کی چین اورسعودی عرب کے سفیر وں سے ملاقاتیں،باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال،پاک چین دوستی معاشی تعاون کے سودمند روابط میں بدل گئی ہے،چینی پیکیج پر فاسٹ ٹریک عملدرآمد کرینگے، شہباز شریف،چین کے تاریخی اقدامات پاکستانی عوام کے مسائل خصوصا توانائی بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہونگے،32ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر امانت سمجھ کر صرف کریں گے،چین کی جانب سے تواناائی ،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کے شعبوں میں بھرپور تعاون اورسرمایہ کاری کا فائدہ براہ راست پاکستانی عوام کو پہنچے گا‘وزیر اعلی، شہباز شریف کا حالیہ برسوں میں پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے کیلئے بہت زیادہ کنٹری بیوشن ہے:چینی سفیر ،کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے دورہ چین کی دعوت،سعودی عرب محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط ،مستحکم اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتاہے ،سعودی سفیر کی وزیر اعلیٰ سے گفتگو
اتوار 27 اپریل 2014 18:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن اور چین میں موجودہ قیادت کے دور اقتدار کے دوران پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے مابین اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اورپاک چین دوستی معاشی اور اقتصادی تعاون کے سودمند روابط میں بدل گئی ہے۔چین کی حکومت اورلیڈر شپ نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر جس بھرپور اعتماد کااظہار کیاہے ،اس پر پاکستانی قوم چین کی قیادت کی شکرگزار ہے۔
چین کی جانب سے پاکستان میں تواناائی ،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کے شعبوں میں بھرپور تعاون اورسرمایہ کاری کا فائدہ براہ راست پاکستانی عوام کو پہنچے گا۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار عوامی جمہوریہ چین کے سفیر سان ویڈانگ سے ملاقات کے دوران کیا ۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورسرمایہ کاری پیکیج پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ چین کی لازوال دوستی پر اہل پاکستان کو فخر ہے جو آزمائش کے ہر معیار پر ہمیشہ پوری اتری ہے ، چین کی طرف سے 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری ، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کے اقدامات خوش آئند اور پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہیں اوریہ تاریخی اقدامات پاکستان کے عوام کے مسائل خصوصا توانائی بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہونگے۔32ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر امانت سمجھ کر صرف کریں گے۔توانائی کے شعبہ میں چین کا پاکستان کے ساتھ بے پایاں تعاون پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔ پنجاب حکومت نے چین کے تعاون سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے فاسٹ ٹریک پالیسی اپنائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے پاکستان میں جہاں چین کے لئے سرمایہ کاری کے نئے پرکشش مواقع پیدا ہوئے ہیں وہاں پاکستان کے عوام کے لئے روزگار اور تجارت کے نئے در کھل رہے ہیں۔ چین کی ہمہ جہت ترقی قابل رشک ہے اورپاکستان چین کی فنی مہارت کا بھرپور فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ دونوں ملکوں میں دیرپا دوستانہ رشتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر اور نئے عہد میں داخل ہو رہے ہیں جو دنیا کے لئے ایک مثال ہیں۔ پاکستان نے چین سے ترقی اور خوشحالی کا سبق سیکھ لیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کے لئے عزم و استقلال اور جہد مسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور بہت جلد توانائی سمیت ملک و قوم کو درپیش دیگر مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا ۔ وزیر اعلی نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے پاکستان میں معاشی استحکام کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چین نے پاکستان سے اپنی دوستی کا حق ادا کیا ہے اور مالی اور فنی امداد اور تعاون کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے قومی معیشت مضبوط بنیادوں پراستوار ہو رہی ہے۔ ملاقات کے دوران چین کے سفیر نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چین کے صدر اور وزیر اعظم پاکستانی وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اورانہیں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا حالیہ برسوں میں پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے کے لئے بہت زیادہ کنٹری بیوشن ہے اورچینی قیادت وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی محنت اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چین کے سفیر نے کمیونسٹ پارٹی چائنہ کی جانب سے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز صالح الغدیرسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی بنیاد لازوال تاریخی اور روحانی رشتوں پر استوار ہے -پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کی دوستی پر فخر کرتے ہیں ۔ عوام سعودی عرب سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں ہمیشہ شریک رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہسعودی عرب وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایک مضبوط ،مستحکم اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتاہے اور اس مقصد کیلئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے عوام کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب میں سو یا بین کی کاشت وپیداوار میں اضافہ کے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے، سیدعاشق حسین
سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں ..
۷مسلمانوں کو آپس کے اختلا فات ختم کرکے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں مگن ہونا چاہئے، ملت کفر کی ہمیشہ ..
]لیسکو کی واہگہ روڈ سب ڈویژن میں خراب کارکردگی
د*لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
د*عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ملک گیر یوم مطالبات منایا گیا
غ*ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا محمد علی قادری کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
uکمشنر لاہور زید بن مقصود سے چیف لیسکو شاہد حیدر کی ملاقات
وزیراعظم سے چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ جن یانگشینگ کی ملاقات، ملک میں سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے ..
لاہور پولیس کی کارروائی،بیوہ خاتون کا کروڑوں روپے مالیت کا مکان قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں