دو کشتیوں کا سوار زیادہ دیر سفر جاری نہیں رکھ سکتا،فی الوقت ساری توجہ چھوٹی سکرین پر ہے ‘ سجل علی،ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں ،مجھے جہاں سے بھی اچھا سیکھنے کو ملے گا میں اسے اپناؤں گی

اتوار 27 اپریل 2014 13:35

دو کشتیوں کا سوار زیادہ دیر سفر جاری نہیں رکھ سکتا،فی الوقت ساری توجہ چھوٹی سکرین پر ہے ‘ سجل علی،ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں ،مجھے جہاں سے بھی اچھا سیکھنے کو ملے گا میں اسے اپناؤں گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)ٹی وی کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ فی الوقت ساری توجہ چھوٹی سکرین پر ہے اور یہی میری ترجیح ہے ، فارغ تو بیٹھ سکتی ہوں لیکن غیر معیاری کرداروں کو کسی صورت نہیں نبھاؤں گی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ دو کشتیوں کا سوار زیادہ دیر اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکتا ،میری فی الوقت ساری توجہ چھوٹی سکرین پر ہے اور اسے ہی ترجیح دوں گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں جب اس شعبے میں آئی تھی تو اپنے ساتھ ایک کمٹمنٹ کی تھی کہ معیار کو کسی صورت پس پشت نہیں ڈالوں گی اور اسکے لئے چاہے مجھے کتنا نقصان ہی کیوں برداشت نہ کرنا پڑا ۔ اوپر والے کا کرم ہے کہ میرے اس فیصلے کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے اور آج میں اپنی اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہوں ۔ سچل علی نے کہا کہ ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں اور مجھے جہاں سے بھی اچھا سیکھنے کو ملے گا میں اسے اپناؤں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں