آج کے دور میں پتہ نہیں چلتا کون آپ کے مخلص اور کون منافق ہے ‘ گلوکارہ عینی

ہفتہ 26 اپریل 2014 15:08

آج کے دور میں پتہ نہیں چلتا کون آپ کے مخلص اور کون منافق ہے ‘ گلوکارہ عینی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں پتہ نہیں چلتا کہ کون آپ کے مخلص اور کون منافق ہے ، میں نے اپنی زندگی میں جو غلطیاں کی ہیں اس سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور کوشش کروں گی کہ آئندہ آنے والی زندگی میں ایسی غلطیوں کو نہ دہراؤں جس سے مجھے بعد میں پچھتاوے کا احساس ہو ۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں نے مجھے بڑا شعور دیا ہے اور اب میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دولت سے خوشیاں نہیں خریدی جا سکتی اور نہ اس کی کوئی گارنٹی ہوتی ہے کہ یہ ہمیشہ آپ کے پاس رہے گی ۔البتہ انسانی ضرورت کے لئے دولت کا ہونا لازمی ہے مگر انسان کو دولت کا پوجاری نہیں ہونا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں