انسانی حقوق کیلئے عدلیہ کا کردار اہم ہے،اقلیتوں کیلئے قوانین کو موثر بنانا ہوگا،چیف جسٹس

ہفتہ 26 اپریل 2014 13:07

انسانی حقوق کیلئے عدلیہ کا کردار اہم ہے،اقلیتوں کیلئے قوانین کو موثر بنانا ہوگا،چیف جسٹس

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عدلیہ کا کردار اہم ہے اور ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے قوانین کو موثر بنانا ہوگا۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسسز صاحبان سمیت تمام رجسٹرارز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق کیے گئے اقدامات پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عدلیہ کا کردار اہم ہے ملک مٰیں عدلیہ آزاد اور آئین اور قانون کی بالاستی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کے دو سو ممالک میں مسلمان اقلیت میں ہیں اگر ہم چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو دیگر ممالک میں آزادی ہو تو ہمیں بھی اپنے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے قوانین کو موثر بنانا ہوگا، اقلیتوں کو ملک میں اپنی عبادات کے لیے مکمل آذادی ہونی چاہئے جبکہ متبادل مصالحتی نظام کے حوالے سے قوانین پر بھی غور کی جائیگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بین الااقوامی جوڈیشل کانفرنس کی سفارشات پر بھی غور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں