ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا،رات کو بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 26 اپریل 2014 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم رات کو اسلام آباد ، بالائی پنجاب خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔ لاہور کا موسم خشک اور گرم اور شہر کے مختلف علاقوں میں سورج آب و تاب سے چمکے گا تاہم رات کے وقت ہلکی ہوا سے گرمی اور شدت میں کمی متوقع ہے ادھر کراچی سمیت سندھ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث گرمی بڑھ رہی ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ممکن ہے۔سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت موئن جوداڑو میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ، کراچی 26 ، اسلام آباد 19 ، لاہور 20 ، ملتان 21 اور مری میں 11 سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں