پنجاب میں تین ہزار تین سو پچاس دینی مدارس کے رجسٹرڈ نہ ہونے کاانکشاف

جمعہ 25 اپریل 2014 00:28

پنجاب میں تین ہزار تین سو پچاس دینی مدارس کے رجسٹرڈ نہ ہونے کاانکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) پنجاب میں تین ہزار تین سو پچاس دینی مدارس کے رجسٹرڈ نہ ہونے کاانکشاف ہوا ہے ، انٹیلی جنس اداروں نے مدارس کی فہرست صوبائی وزارت داخلہ کو فراہم کر دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے دینی مدارس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں تین ہزار تین سو پچاس دینی مدارس نے خود کو رجسٹرڈ نہیں کرایا اور انکے حوالے سے سرکاری محکموں کے پاس کسی طرح کی بھی کوئی معلومات نہیں ۔انٹیلی جنس اداروں نے ان مدارس کی فہرست وزارت داخلہ کو فراہم کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں