چوہدری نثار کے بیان سے بہت دلبرداشتہ ہوں ، میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ‘ یوسف رضا گیلانی،اس معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بات کرونگا،بیٹے کی رہائی میں کبھی بھی تاوان کا ذکر نہیں ہوا‘ سابق وزیر اعظم

جمعہ 25 اپریل 2014 23:07

چوہدری نثار کے بیان سے بہت دلبرداشتہ ہوں ، میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ‘ یوسف رضا گیلانی،اس معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بات کرونگا،بیٹے کی رہائی میں کبھی بھی تاوان کا ذکر نہیں ہوا‘ سابق وزیر اعظم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے بیان سے بہت دلبرداشتہ ہوں ، میں سمجھتا ہوں کہ میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ، اس معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات کروں گا۔

(جاری ہے)

اپنی بیٹے کی ویڈیو کے حوالے سے چوہدری نثار کے بیان پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چوہدری نثار کو مجھ سے ویڈیو شیئر کرنا چاہیے تھی ۔

میرے پا س جو ویڈیو ہے اس میں بھی یہ بات نہیں جو چوہدری نثار کہہ رہے ہیں ۔ بیٹے کی بازیابی کے لئے جو مذاکرات ہوئے کبھی بھی تاوان کا ذکر نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ یہی کہا تھاکہ سوات، مالا کنڈ آپریشن کی اجازت دینے پر علی حیدر گیلانی کو اغواء کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں چوہدری نثار کے بیان سے بہت دلبرداشتہ ہوں اور اس معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں