لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

جمعہ 25 اپریل 2014 11:40

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں، دفاتر اور اسکولوں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

پشاور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز فاٹا میں پارا چنار کے سے 5 کلو میٹر دور تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 210 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں