سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
تازہ ترین : 1
سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو ایک بار پھر قومی ٹیم مینجمنٹ میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ اعجاز احمد بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں جب کہ بعض حکام کی جانب سے پی سی بی کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ اعجاز احمد کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے کے ساتھ سینئر سلیکٹر بھی بنا دیا جائے۔ توقع ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کی پی سی بی چیئرمین سے ملاقات کے بعد ان کے کردار کا جلد تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اعجاز احمد ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جب کہ وہ فیلڈنگ کوچ کے طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام بھی کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/04/2014 - 15:54:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں