مصباح الحق کو ہٹانے کیلئے ایک بار پھر لابنگ شروع ہوگئی ، نجم سیٹھی پلان سے متفق نہیں ،ذرائع

جمعرات 24 اپریل 2014 12:52

مصباح الحق کو ہٹانے کیلئے ایک بار پھر لابنگ شروع ہوگئی ، نجم سیٹھی پلان سے متفق نہیں ،ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ہٹانے کیلئے ایک بار پھر لابنگ شروع ہوگئی ہے تاہم چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی مصباح الحق کو ہٹانے کے پلان سے متفق نہیں ، حتمی فیصلہ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے بعد ہوگا ۔ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ہٹانے کیلئے ایک بار پھر لابنگ شروع ہوگئی ہے چیئر مین پی بی سی نجم سیٹھی ابھی تک مصباح کو ہٹانے کے پلان سے متفق نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کپتان کو تبدیل سے ٹیم منتشر ہوسکتی ہے۔

مصباح ہٹاؤ لابی کی کوششوں میں ایشیا کپ سے شدت آئی ہوئی ہے تاہم تبدیلی کے لئے ابھی تک کوئی موثر فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے۔ گذشتہ ہفتے لاہور میں ہونے والی ایک سے زائد میٹنگز میں اس کی بازگشت سنائی دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر اور ماضی کے کپتان راشد لطیف کے سامنے بھی یہ تجویز رکھی گئی تھی تاہم راشد لطیف نے یہ کہہ کر تجویز مسترد کردی کہ اگر مصباح کو تبدیل کرکے قیادت کا تاج کسی اور کے سر پر سجانا ہے تو پھر دونوں کو سامنے بٹھا کر کوئی فیصلہ کیا جائے کیوں کہ اچانک کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ مشکلات پیدا کرسکتا ہے اور اس کے اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالنے سے انکار کرچکے ہیں۔ ان کی رائے میں چھوٹے فارمیٹ کیلئے کپتانی کسی نوجوان کو دی جائے اور اس سلسلے میں احمد شہزاد کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں