تیسری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمن کرکٹ چیلنج ٹرافی 30اپریل سے قذافی سٹیڈیم میں ..
تازہ ترین : 1

تیسری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمن کرکٹ چیلنج ٹرافی 30اپریل سے قذافی سٹیڈیم میں ہوگی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام تیسری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمن کرکٹ چیلنج ٹرافی 30اپریل سے 4مئی تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی ۔ٹورنامنٹ میں چار ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں زیڈ ٹی بی ایل ،سیف سپورٹس ساگا ،عمر ایسوسی ایٹس اور ایچ ای سی کے مابین میچز سنگل لیگ کے بنیاد پر ہوں گے ،ہر روز دو میچز کھیلے جائیں گے ۔

ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جو چار مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ،پاکستان ٹیلی ویژن تمام میچز براہ راست دکھائیگا ۔پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 30اپریل کو سیف سپورٹس ساگا کا میچ عمر ایسوسی ایٹس کے ساتھ صبح دس بجے اور زیڈ ٹی بی ایل کا ایچ ای سی کے ساتھ میچ دو بجے ہوگا یکم مئی کو سپورٹس سا گا کا میچ ایچ ای سی کے ساتھ دس بجے اور زیڈ ٹی بی ایل کا عمر ایسوسی ایٹس کے ساتھ دو بجے ہوگا ۔دو مئی کو ریسٹ ہوگا جبکہ تین مئی کو زیڈ ٹی بی ایل کا میچ سیف سپورٹس ساگا کے ساتھ دس بجے اور عمر ایسوسی ایٹس کا میچ ایچ ای سی کے ساتھ دو بجے ہوگا چار مئی کو فائنل ہوگا ۔

وقت اشاعت : 24/04/2014 - 12:52:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں