ڈی سی او لاہور نے ٹا ؤن ہال کے سامنے ڈینگی آگا ہی مہم کے سلسلے میں شہریوں میں پمفلٹس ..
تازہ ترین : 1

ڈی سی او لاہور نے ٹا ؤن ہال کے سامنے ڈینگی آگا ہی مہم کے سلسلے میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء)ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ٹا ؤن ہال کے سامنے ڈینگی آگا ہی مہم کے سلسلے میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے۔انہوں نے شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کے انتظامات کا خاص خیال رکھیں اور اپنے گھروں،چھتوں پر پانی جمع نہ ہو نے دیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی انسدادِ ڈینگی مہم میں بھر پور ساتھ دیں تا کہ ڈینگی کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔

وقت اشاعت : 22/04/2014 - 20:32:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں