وزارت داخلہ نے خود کش حملہ آووروں سے نمٹنے کیلئے پولیس افسران کو خصوصی تربیت کیلئے پنجاب سے 11نام مانگ لئے ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام ریجنل پولیس افسران سے گریڈ 17کے پولیس افسران کا ایک ایک نام مانگ لیا

منگل 22 اپریل 2014 20:28

وزارت داخلہ نے خود کش حملہ آووروں سے نمٹنے کیلئے پولیس افسران کو خصوصی تربیت کیلئے پنجاب سے 11نام مانگ لئے ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام ریجنل پولیس افسران سے گریڈ 17کے پولیس افسران کا ایک ایک نام مانگ لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) وفاقی وزارت داخلہ نے خود کش حملہ آووروں سے نمٹنے اور اس طرز کے حملوں کی روک تھام کیلئے پولیس افسران کو خصوصی تربیت کیلئے پنجاب سے 11نام مانگ لئے ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام ریجنل پولیس افسران سے گریڈ 17کے پولیس افسران کا ایک ایک نام مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے خود کش حملہ آوروں سے نمٹنے اور اس طرح کے حملوں کی روک تھام کیلئے پولیس افسران کو خصوصی تربیت دینے کا پروگرام ترتیب دیا ہے ۔

اس سلسلہ میں پنجاب سے 11نام طلب کئے گئے جنہیں اگلے ماہ کے آغاز سے خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ مذکورہ افسران تربیت حاصل کرنے کے بعد واپس آ کر اپنے اپنے ریجن میں افسران کو اسکی تربیت دیں گے۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او اور تمام آر پی اوز سے پچیس اپریل تک ایک ایک نام طلب کر لیا ہے جنہیں مشاورت کے بعد وزارت داخلہ کو ارسال کردیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں