حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وفات بائیس جمادی الثانی بمطابق (کل )منایا جائیگا

منگل 22 اپریل 2014 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء)خلیفہ اول سیدناحضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وفات بائیس جمادی الثانی بمطابق23اپریل کل ( بدھ ) کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف دینی و مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام کئی پروگرام،کانفرنسز، اور سیمینارز کاانعقاد کیا جائے گا جن میں مقررین اور علماء اکرام یار غار سیدناحضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے فضائل ومناقبت، اسلام کے لئے انکی خدمات ،انکے دور خلافت کے اہم واقعات اور انکی زندگی کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالیں گے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اس روز ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر یوم صدیق اکبرکے حوالے سے کئی دستاویزی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کیئے جائیں گے جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں