پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے تمام ناراض اولمپیئنز کو اہم ذمہ داریاں دی ہیں ، اختر رسول

منگل 22 اپریل 2014 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے تمام ناراض اولمپیئنز کو اہم ذمہ داریاں دی ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایشیا کی سطح پر تو پاکستان ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اب ضرورت یورپین ٹیموں کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کامیابی سے کرے گی۔

اختر رسول نے کہاکہ انہوں نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کو فری ہینڈ دیا ہے تاہم وہ ان کی کاکردگی پر نظر بھی رکھیں گے۔ صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ چھ ٹیموں پر مشتمل ہونے والی گزشتہ ورلڈ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا رواں سال دسمبر میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں مزید بہتر پرفارم کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں