میری فلم’ ’سایہ خدائے ذوالجلال“فلم انڈسٹری کی بہتری میں اہم کردار ادا کریگی ،شان

منگل 22 اپریل 2014 14:15

میری فلم’ ’سایہ خدائے ذوالجلال“فلم انڈسٹری کی بہتری میں اہم کردار ادا کریگی ،شان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) اداکار شان نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں اہم کردارا داکرے گی-فلم سازوں کو نئی فلموں کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی اپنانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کو جتنی سپورٹ کی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی اور جب تک ہم فلم انڈسٹری کو مضبوط نہیں کریں گے ہم خود بھی اس وقت تک مضبوط نہیں ہوں گے اس لئے فلم انڈسٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میری نئی فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ انتہائی منفرد فلم ہے جو فلم انڈسٹری کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں