وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ،توانائی سمیت مختلف منصوبوں ، امن و امان اورملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

پیر 21 اپریل 2014 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں توانائی سمیت مختلف منصوبوں اور ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی کے بحران کے خاتمے سمیت مختلف جاری منصوبوں ،امن و امان اور ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں