محمدنوازشریف کا پنجاب میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کیلئے کوئلے کی فراہمی کے سلسلے میں ریلوے کی منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار ،وزیراعظم نے ریلوے کی ضروریات کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

پیر 21 اپریل 2014 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے کوئلے کی فراہمی کے سلسلے میں پاکستان ریلویز کی منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے ریلوے کی ضروریات کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ سوموار کے روز وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں اسلام آباد ، مری ، مظفرآباد ریلوے لائن کے منصوبے پر بھی پریزینٹیشن دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو پاک چائنا اکنامک کوریڈورکے سلسلے میں چینی وفود کے پاکستان کے دوروں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کے علاوہ چیئر پرسن پاکستان ریلویز پروین آغا، جنرل منیجر ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجرز، جاوید انور بوبک، رانا ابرار، چیف مارکیٹنگ منیجر زبیر شفیع غوری اور وزیراعلیٰ کے مشیر اشفاق خٹک بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے 6 منصوبے بنائے گئے ہیں جن کے لیے کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ریلوے کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں