فلم انڈسٹری کو نا ن پروفیشنل لوگوں نے برباد کیا‘اداکار قوی خان
تازہ ترین : 1
فلم انڈسٹری کو نا ن پروفیشنل لوگوں نے برباد کیا‘اداکار قوی خان

فلم انڈسٹری کو نا ن پروفیشنل لوگوں نے برباد کیا‘اداکار قوی خان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو نا ن پروفیشنل لوگوں نے برباد کیا اور اب اسٹیج پر بھی یہی صورتحال ہے ، بد قسمتی سے کوئی بھی حکومتی اداکارہ فلم اور تھیٹر کی بھلائی کے لیے اقدامات نہیں کر رہا جو حیران کن ہے۔سینئر اداکار کہنا تھاکہ میں کسی فرد واحد کو برا نہیں کہتا اس کا عمل اسے اچھا اور برا بناتا ہے ۔

میں خدا کا شکرادا کر تاہوں کہ میں فلم اور ٹی وی کی ابتدائی نشانیوں میں سے ہوں جو ابھی تک کام کر رہا ہے اور دونوں میری پہچان ہیں۔ فلم انڈسٹری کئی سالوں سے زوال کا شکار ہے لیکن ایک بھی دن ایسا نہیں جب اس سے وابستہ لوگ اس کی بہتری کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیے ہوں۔ کسی بھی شعبے پر زوال آ سکتا ہے لیکن ایسا نہیں کہ اس کی بہتری کے لیے اقدامات نہ اٹھا جائیں اور آنکھیں بند کر لی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ آج اسٹیج پر بھی یہی صورتحال ہے کہ فلم انڈسٹری کی طرح یہاں بھی نا ن پروفیشنل لوگوں کا راج ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/04/2014 - 14:09:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں