وزیراعظم نواز شریف (کل )گدو میں 486میگا واٹ کے دو منصوبوں کا افتتاح کرینگے
تازہ ترین : 1
وزیراعظم نواز شریف (کل )گدو میں 486میگا واٹ کے دو منصوبوں کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم نواز شریف (کل )گدو میں 486میگا واٹ کے دو منصوبوں کا افتتاح کرینگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کل ( پیر ) کو گدو میں 486میگا واٹ کے دو منصوبوں کا افتتاح کریں گے،243میگا واٹ کا ایک او رمنصوبہ اگلے ماہ مکمل ہوگا ۔ منصوبے کے بعد گدو سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار 655میگا واٹ سے بڑھ کر 2ہزار402میگا واٹ ہو جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے مقررہ مدت سے چھ ہفتے قبل مکمل کر لئے گئے ہیں جس سے ملکی خزانے کو 58ارب 60کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔مذکورہ منصوبے چین کی ہربن الیکٹرک انٹر نیشنل کمپنی کے تعاون سے مکمل ہوئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/04/2014 - 22:12:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں