پرویز مشرف کا کراچی جانا بیرون ملک جانے کا پہلا زینہ ہے‘سید خورشید شاہ
تازہ ترین : 1

پرویز مشرف کا کراچی جانا بیرون ملک جانے کا پہلا زینہ ہے‘سید خورشید شاہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اوپر جانے کیلئے ایک کے بعد ایک سیڑھی چڑھی جاتی ہے اورپرویز مشرف کا کراچی جانا بیرون ملک جانے کا پہلا زینہ ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق اور مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی کارکردگی میں دن رات کا فرق ہے اور عوام اپنی زبان سے اس کا اظہار کر رہے ہیں ۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے کہا کہ وہ ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں وہ کیوں گھر جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے طالبان کے قیدی رہا کئے گئے اب طالبان سلمان تاثیر اور علی گیلانی کو بھی رہا کریں۔ پرویز مشرف کے حوالے سے سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ اوپر جانے کیلئے ایک کے بعد ایک سیڑھی چڑھی جاتی ہے اور پرویز مشرف کا کراچی جانا بیرون ملک جانے کا پہلا زینہ ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2014 - 20:19:11

اپنی رائے کا اظہار کریں