وفاقی حکومت حامد پر حملے کی تحقیقات کرا کے اصل ملزموں کو قرا رواقعی سزا دلائے گی ..
تازہ ترین : 1

وفاقی حکومت حامد پر حملے کی تحقیقات کرا کے اصل ملزموں کو قرا رواقعی سزا دلائے گی ‘ شہباز شریف،میری دعاہے کہ حامد میر جلد صحت یاب ہو کر اپنی صحافتی ذمہ داریاں دوبارہ نبھائیں،وزیراعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جیو نیوز کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میرپر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی میں سخت ترین الفاظ میں شدید مذمت کرتاہوں-الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ حامد میر کوجلد صحت اور تندرستی عطا فرمائے-والٹن فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے - وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ حامد میر جلد صحت یاب ہو کر اپنی صحافتی ذمہ داریاں دوبارہ نبھائیں- انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے -وفاقی حکومت حملے کی تحقیقات کرا کے اصل ملزموں کو قرا رواقعی سزا دلائے گی - ملزموں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاتاکہ کوئی بھی صحافت یا صحافی پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرسکے-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/04/2014 - 18:57:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں