سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹس بنانے والی اداکارائیں شدید مشکلات سے دوچار ..
تازہ ترین : 1
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹس بنانے والی اداکارائیں شدید مشکلات ..

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹس بنانے والی اداکارائیں شدید مشکلات سے دوچار ، پرستار وں کی طرف سے تنگ کئے جانے پر متعدد اداکاراؤں نے سوشل میڈیا کا استعمال بند کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹس بنانے والی اداکارائیں شدید مشکلات سے دوچار ہو گئیں ، پرستار وں کی طرف سے تنگ کئے جانے پر متعدد اداکاراؤں نے سوشل میڈیا کا استعمال بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے اس دور میں تقریباً تمام مرد و خواتین اداکار وں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے نام سے اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں جہاں وہ نہ صر ف اپنی سر گرمیوں سے آگاہی دیتے ہیں بلکہ اپنے پرستاروں سے بھی رابطہ رکھتے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے خواتین اداکارائیں شدید مشکلات کا شکار ہیں جنکے پیج پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں دوستی کے پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور بعض اوقات انکار یا جواب نہ دینے پر انکے لئے انتہائی غلط الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بعض اداکاراؤں نے اپنے اصل نام سے بنائے جانے والے اکاؤنٹس بند کر دئیے ہیں اور انہوں نے دوسرے ناموں سے اکاؤنٹس بنا کر اپنے چند قریبی دوستوں کو اس سے آگاہی دی ہے جبکہ کئی اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر رابطے ہی منقطع کر لئے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2014 - 13:12:13

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • معین اللہ کی رائے : 20/04/2014 - 18:14:13

    اُردو پوائنٹ سے میں بہت زیادہ متاثر ہوا خاص کر اس سائٹ میں استعمال کردہ نستعلیق فونٹ سے یہ مزید خوبصورت اور پُرکشش لگتا ہے۔۔۔۔

    اس رائے کا جواب دیں
  • shahzad noor Says : 20/04/2014 - 14:04:09

    ye pakistani adakarai apnai aap ko kuch smjte hai enka sirf ghr mai ezt hai bahir enko loug kotho ke nazr sau dekta hai

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں