اداکارہ ریشم کی فلم ”سوارنگی“ کی نمائش تاخیر کا شکار‘ مئی میں پیش کئے جانے کا ..
تازہ ترین : 1
اداکارہ ریشم کی فلم ”سوارنگی“ کی نمائش تاخیر کا شکار‘ مئی میں پیش ..

اداکارہ ریشم کی فلم ”سوارنگی“ کی نمائش تاخیر کا شکار‘ مئی میں پیش کئے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء)اداکارہ ریشم کی فلم ”سوارنگی“ کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی۔ فلم مئی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ اداکارہ ریشم سات سال کے وقفے کے بعد کسی فلم میں اداکاری کررہی ہیں۔ ان کی نئی فلم ”سوارنگی“ کی کہانی معاشرتی مسائل پر مبنی ہے۔ فلم کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نامور صحافی مظہر عباس جبکہ رائٹر و ڈائریکٹر فدا حسین ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم کو مئی میں نمائش کیلئے پیش کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 19/04/2014 - 00:13:49

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں