لاہور: باپ نے مبینہ طور پر 5 ماہ کے بیٹے کو قتل کر دیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) لاہور میں باپ نے مبینہ طور پر 5 ماہ کے بیٹے کو گلہ دبا قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کوٹ لکھپت کے رہائشی مرتضٰی اور اس کی بیوی کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جس پر مرتضٰی کی بیوی مافیہ کے مطابق اس کے شوہر نے اپنے پانچ ماہ کے بیٹے کا گلہ دبا کر مار ڈالا جب کہ مرتضٰی کا کہنا ہے کہ بچہ چھت سے گرا ہے تاہم پولیس نے ملزم مرتضٰی کو گرفتار کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں